مضامینِ قرآن کریم

نبذة عن كتاب مضامینِ قرآن کریم

قرآن مجید واحد ایسی کتاب ہے جو پوری انسانیت کے لیے رُشد وہدایت کا ذریعہ ہے،اللہ تعالیٰ نے اس کتابِ ہدایت میں انسان کو پیش آنے والے تما م مسائل کو تفصیل سے بیان کردیا ہے جیسا کہ ارشاد گرامی ہے : و نزلنا عليك الكتاب تبيانا لكل شيء ، اور قرآن مجید سینکڑوں موضوعات پرمشتمل ہے، مختلف اہل علم نے اس حوالے سے كئی کتابیں تصنیف کی ہیں ،علامہ وحید الزمانؒ کی ’’تبویب القرآن فی مضامین الفرقان ‘‘ اور شمس العلماء مولانا سید ممتاز علیؒ کی’’ اشاریہ مضامین قرآن ‘‘ قابل ذکر ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’مضامین قرآن ‘‘ از زاہد ملک بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے ، فاضل مؤلف نے رب ذوالجلال کے عظیم کلام کو آٹھ سو اہم جامع عنوانات میں اس طر ح تقسیم کیا ہے کہ جس سے عام مسلمانوں کو قرآنی تعلیمات، ہدایات واحکامات کو براہ راست سمجھنے اور ان پر عمل کرنے میں مدد ملے گی۔ ان شاء للہ ،فاضل مؤلف نے تمام موضوعات کو الف بائی ترتیب سے مرتب کیا ہے اور ہر موضوع سے متعلق آیا ت کا ترجمہ بھی پیش کردیا ہے۔ یہ کتاب قرآن مجید کے مضامین کو سمجھے او رجاننے کے لیے انتہائی مفید اور ہر لائبریری اور گھر میں رکھنے کے لائق ہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی اس عظیم کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے آمین م۔ا ۔

رمز المنتج: bnr16550 التصنيفات: , الوسوم: , ,
شارك الكتاب مع الآخرين

بيانات الكتاب

العنوان

مضامینِ قرآن کریم

المؤلف

no data

حجم الملفات

64.46 ميجا بايت

اللغة

العربية

نوع الملفات

PDF

المؤلف

no data

المراجعات

لا توجد مراجعات بعد.

كن أول من يقيم “مضامینِ قرآن کریم”

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *