Search
Search

یہود ونصارى تاریخ کے آئینہ میں

نبذة عن كتاب یہود ونصارى تاریخ کے آئینہ میں

زیرنظر کتاب هداية الحيارى في أجوبة اليهود والنصارى اسلام کے خلاف یہود ونصاری کے جھوٹے پروپیگنڈوں کا نہایت مدلّل اور مسکت جواب ہے- اس کتاب کے مصنف حافظ ابوبکرابن القیم الجوزى رحمۃ اللہ علیہ اسلامی دنیا میں ایک مجدّد کی حیثیت سے تسلیم کیے جاتے ہیں- وہ اپنے استاد شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے علوم وفنون کے حقیقی ترجمان ،جامع عالم،اسلام کے بہترین مناظراور زبردست صاحب قلم مجتہد اور محدّث تھے-اپنی اس کتاب میں انہوں نے یہود ونصارى کے ایک ایک اعتراض کا بخیہ اُدھیڑ کر رکھ دیا ہے ساتھ ساتھ توراۃ وانجیل پر اپنے گہرے مطالعے کی وجہ سے یہودیوں اور عیسائیوں کی کتب سماویہ میں باطل تحریفات کا پردہ ایسے دل نشیں انداز میں فاش کیا ہے کہ کتاب پڑہ کرجہاں اسلام کی حقانیت کا نقش دل پر جم جاتا ہے وہیں یہودونصارى کی ضلالت پر مہرلگادی ہے- اس کتاب سے اسلامی شریعت کے اُن بینادی مسائل پر نہایت تحقیقی انداز میں روشنی پڑتی ہے جو ہمارے مدارس اوردینی حلقوں میں فراموش کردے گئے ہیں- آج ساری دنیا میں یہودیوں اور عیسائیوں اور دوسری اسلام دشمن طاقتوں نے متحد ہو کراسلام پریلغارکررکھی ہے اور اسلام کو ایک وحشى دین کی صورت میں پیش کرنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے-اس کتاب کے مطالعے سے ان تمام جھوٹے پروپیگنڈوں کی قلعى کھل جائے گی اور پڑھنے والوں کے دلوں پراسلام کی حقانیت کا نقش دوام ثبت ہوجائے گا-اسلام کا تقابلی مطالعہ کرنے والوں کیلئے یہ کتاب ایک رہنما اورحق کی معلّم ثابت ہوگی- کتاب انتہائی فنى اور تحقیقی ہونے کے باوجود اسکے ترجمہ کی زبان نہایت آسان اورعام فہم ہے- قابل مباركباد ہیں زبیراحمد صاحب جنہوں نے کتاب کے ترجمہ کا حق ادا کردیا ہے- امید ہے کہ یہ مفید کتاب علمی اوردینی حلقوں میں محبت اور عقیدت کی نظرسے پڑھی جائے گی- تصحيح وتقديم: مولانا مختاراحمد ندوى –رحمه الله- سن طباعت 1414هـ موافق:1993ء

بيانات كتاب یہود ونصارى تاریخ کے آئینہ میں

العنوان

یہود ونصارى تاریخ کے آئینہ میں

المؤلف

علامہ ابن قیم الجوزی

حجم الملفات

18.77 ميجا بايت

اللغة

العربية

نوع الملفات

PDF

الصفحات

204

تعليقات

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

کتب ذات صلة

روابط التحميل

الرابط المباشر

شارک مع الآخرین :