Search
Search

فيض الباري ترجمة وشرح صحيح البخاري

نبذة عن كتاب فيض الباري ترجمة وشرح صحيح البخاري

پیش نظر کتاب امام بخاری رحمہ اللہ کی شہرہ آفاق تصنیف صحیح بخاری کی ترجمہ وشرح ہے جسے شیخ الکل فی الکل سید نذیر حسین محدث دہلوی کے تلمیذ رشید علاّمہ محمد ابوالحسن سیالکوٹی رحمہ اللہ نے ناشر کتاب شیخ فقیراللہ کے ارشاد کے مطابق تالیف فرمائی تھی۔ یہ کتاب پہلی مرتبہ 1870 میں شائع ہوئی تھی اب اسے جدید انداز میں طبع کیا گیا ہے جو شائقین کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔ یہاں ایک بات کی وضاحت مناسب رہے گی کہ اس کتاب کے ٹائٹل پر یہ لکھا گیا ہے کہ یہ حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ کی مشہور شرح بخاری فتح الباری کا ترجمہ ہے ۔لیکن علی الاطلاق یہ بات امر واقعہ کے مطابق نہیں، اصل میں یہ ایک مستقل شرح ہے جس میں فتح الباری کے علاوہ ارشاد الساری،کو اکب الدراری ، تیسیرالقاری، منح الباری ،توشیح اور عمدۃ القاری سمیت بعض دیگر کتب حدیث سے بھی استفادہ کیا گیا جیسا کہ اس کتاب کے صفحہ 6 پر یہ تصریح موجود ہے۔ لہذا اسے فتح الباری کا ترجمہ قرار دینا مناسب نہیں ہے البتہ بعض مقامات پر فتح الباری کا لفظی ترجمہ دیا گیاہے۔ بہرحال دس ضخیم جلدوں میں 30 اجزاء پر مشتمل یہ ترجمہ وشرح طالبان علوم نبوّت کیلئے ایک گرانقدر علمی تحفہ ہے۔ رب کریم، کتاب کے مؤلف، مترجم وشارح، مراجع اور ناشر کو جزائے خیر دے، اور جملہ قارئین کے لئے اسکے نفع کو عام کرے، اور ہم سب کو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو اپنی زندگی میں حرزِ جاں بنانے کی توفیق دے۔ آمین!

بيانات كتاب فيض الباري ترجمة وشرح صحيح البخاري

العنوان

فيض الباري ترجمة وشرح صحيح البخاري

المؤلف

محمد ابوالحسن سیالکوٹی

حجم الملفات

22.31 ميجا بايت

اللغة

العربية

نوع الملفات

PDF

الصفحات

923

, ,

شارك مع الأخرین :

تعليقات

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

کتب ذات صلة

للتحمیل اضغط هنا

الرابط المباشر

شارک مع الآخرین :